تلنگانہ میں سردی کی لہر برقرار

   

حیدرآباد 15 فروری ( یو این آئی) تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اضلاع عادل آباد، سنگاریڈی اور رنگاریڈی کے بعض مقامات پر سردی کی لہر برقرار ہے ۔محکمہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آج اور کل ریاست کے بعض مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت معمول سے دو تا چارڈگری کے کم ہونے کا امکان ہے ۔اقل ترین درجہ حرارت9.2ڈگری سلسیس عادل آباد اور میدک میں 11.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔15تا19فروری تلنگانہ میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے ۔