تلنگانہ میں گرمی کی لہر جاری کل بارش متوقع

,

   

حیدرآباد ۔ 10 مئی (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے چند حصوں میں شدید گرمی کی لہر پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے مطلع کیا کہ اضلاع عادل آباد، کمرم بھیم، نرمل، نظام آباد، منچریال، جگتیال، راجنا سرسلہ، پداپلی، کریم نگر، جیاشنکر، بھوپلا پلی، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، سوریہ پیٹ اور نلگنڈہ میں آئندہ چند دن کے دوران رواں گرمی کی لہر مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں درجہ حرارت 42 اور 30 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ تاہم 12 مئی کو شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور ہلکی یا اوسط بارش متوقع ہے۔