……: تلنگانہ کابینہ کے فیصلے :……

   

٭ اسکولی طلبہ کیلئے آن لائن کلاسیس کے انعقاد میں مرکزی حکومت کے رہنمایانہ خطوط پر
عمل آوری کا فیصلہ اور اس کے لئے دوردرشن کی خدمات سے استفادہ کیا جائیگا۔
٭ ڈگری اور پی جی سال آخر کے امتحانات کیلئے عدالت کے حکم کی تعمیل کا فیصلہ۔
٭عمارتوں کی تعمیر کی اجازت کے طریقہ کار کو آسان بنانے TS B PASS پالیسی منظور۔
٭بلدیہ، گرام پنچایت ، سرکاری دفاتر کے برقی بلز ہر ماہ ادا کرنے کی ہدایت۔
٭ تمام محکمہ جات کی غیر مستعملہ وہیکلس اور پرانی گاڑیوں کو فروخت کرنے کی اجازت۔
٭ کورونا وائرس کے باعث یوم آزادی تقاریب سادگی سے منعقد کرنے کا فیصلہ۔
٭ ریاست کی صنعتوں میں مقامی افراد کی اکثریت کو روزگار کی فراہمی کیلئے نئی پالیسی کو
منظوری۔مقامی افراد کو زیادہ روزگار فراہم کرنے والی صنعتوں کو ترغیبات کا فیصلہ۔
٭ انفارمیشن ٹکنالوجی صنعت کو بھی ریاست بھر میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔