تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد 11نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے گوڈوگپلی گاؤں میں مقامی افراد میں خوف دیکھاگیا کیونکہ کسانوں نے انسانی آبادی کے قریب ایک تیندوا دیکھا۔ کھیتوں کی طرف گئے کسانوں نے تیندوے کو جھاڑیوں میں چھپا ہوا پایا اور اس کی ویڈیو بنا کر محکمہ جنگلات کے حکام کو بھیجی۔محکمہ جنگلات کے عہدیدارموقع پر پہنچ گئے اور تیندوے کو محفوظ طور پر جنگل کی طرف واپس بھیجنے کی کوشش شروع کردی۔ انہوں نے دیہاتیوں سے اپیل کی کہ وہ اکیلے باہر نہ نکلیں۔ ساتھ ہی کھیتوں میں جانے والے کسانوں کو حفاظتی طور پر لاٹھی ساتھ رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔تیندوے کی موجودگی سے گاؤں کے لوگ خوفزدہ ہیں۔
انہیں خدشہ ہے۔