تلنگانہ کے وزراء ڈمی بن کر رہ گئے، بنڈی سنجے کا ریمارک

   

حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے نئے مسائل پیدا کررہے ہیں۔ بنڈی سنجے نے یہ الزام بھی لگایا کہ چیف منسٹر عہدیداروں کو ایم ایل سی بناے کا لالچ دے رہے ہیں اور کابینی وزراء ڈمی بن کر رہ گئے ہیں۔ بنڈی سنجے ٹی آر ایس اور کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے 500 ورکرس سے خطاب کررہے تھے۔