تنہائی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ تنہائی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 29 سالہ سید عادل نے خودکشی کرلی۔ سید عادل حسن نگر علاقہ کا ساکن تھا جو چکن سنٹر میں کام کرتا تھا۔ دو سال قبل اس شخص کی بیوی رحیمہ بی نے اس کا گھر چھوڑ دیا تھا اور دو سال سے وہ تنہا رہتا تھا۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔