توہم پرستی: بچیوں کی برہنہ گشت

   

بھوپال : زمانہ بھلے ہی اکیسویں صدی میں ہے لیکن نام نہاد نئے ہندوستان میں اب بھی کئی علاقے توہم پرستی، خرافات اور اندھے عقیدوں کا شکار ہیں۔ ایم پی کے دموہ ضلع میں جبیرہ بلاک کے آدی واسی اکثریتی گاؤں میں بارش نہ ہونے پر کم عمر لڑکیوں کو برہنہ گشت کرایا گیا۔ حیرانی کی بات ہے کہ یہ کام خود فیملی ارکان کی موجودگی میں سر عام کیا گیا۔ اس میں عورتوں نے اپنے ہی گھر کی لڑکیوں کو برہنہ کیا۔