تیراکی کے دوران طالب علم غرقاب

   

حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) تیراکی کے دوران ایک طالب علم غرقاب ہوگیا۔ کیسرا پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ 17 سالہ ایل چندرا سدیشور راؤ جو بھاگیہ نگر کالونی علاقہ کے ساکن نارائنا راؤ کا بیٹا تھا۔ انٹر سال دوم کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ سدیشور راؤ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انکی ریڈی پلی میں واقع کواری گیا تھا اور کواری میں موجود پانی میںتیراکی کی کوشش کررہا تھا کہ غرقاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع