جاپان میں سمندری طوفان سے ہلاکتیں 70 سے تجاوز کر گئیں

,

   

ٹوکیو۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں انتہائی طاقت ور سمندری طوفان ہاگیبیس کے بعد شمالی اور وسطی علاقوں میں ہونے والی ہلاکتیں 70 تک پہنچ گئی ہیں۔ ان ہلاکتوں کی تصدیق پارلیمنٹ میں وزیر اعظم شینزو آبے نے کی ہے۔ طوفان میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش بھی ابھی جاری ہے۔