جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر سبحان بیکری کی ذائقہ دار پوریاں

   

خریداری کیلئے عوام کا ہجوم،مسلسل دوسرے سال کسٹمرس کی اولین پسند

حیدرآباد۔ /17اکٹوبر، ( سیاست نیوز) جشن رحمۃ للعالمین ؐ کے ضمن میں شہر حیدرآباد مختلف تقاریب اور دینی و فلاحی سرگرمیوں میں مصروف ہوچکا ہے۔ ایسے میں جشن کے ماحول کو مزید دوبالا کرنے کیلئے حیدرآباد کی مشہور و معروف سبحان بیکری نامپلی نے منفرد ’ پوری‘ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میلادالنبی ؐ کے موقع پر خوشی کے اظہار کیلئے مٹھائیوں کا استعمال کیا جاتا ہے ایسے میں اگر منفرد ذائقہ کے ساتھ پوری مل جائے تو اس سے دستر خوان کی زینت میں اضافہ تصور ہوگا۔ گزشتہ سال سے سبحان بیکری نے ’ پوری ‘ تیار کرنے کا آغاز کیا۔ عام طور پر جشن میلاد کے موقع پر گھروں میں کھیر اور پوری کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن مصروف ترین زندگی میں پوری اور کھیر تیار کرنا خواتین کیلئے مشکل بن چکا ہے ایسے میں سبحان بیکری کی پوریاں اس کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال کے کامیاب تجربہ کو دیکھتے ہوئے 125 سالہ قدیم سبحان بیکری نے جاریہ سال بھی پوریوں کی تیاری کا اہتمام کیا ہے اور خریداری کیلئے بیکری پر ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ نہ صرف حیدرآباد بلکہ اضلاع سے بھی لوگ خاص طور پر پوریاں حاصل کرنے کیلئے سبحان بیکری کا رُخ کررہے ہیں۔ سبحان بیکری کے سید عرفان کے مطابق پوری کی تیاری میں صحت و صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ذائقہ کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ کسی بھی عمر سے تعلق رکھنے والے افراد کو پوریاں پسند آئیں گی کیونکہ اس میں ذائقہ کے ساتھ ساتھ صحت کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اصلی گھی اور اصلی مصالحہ جات سے یہ پوریاں تیار کی گئی ہیں جو ریاست بھر میں مقبول ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمرس کی فرمائش اور مسلسل اصرار پر جاریہ سال بھی پوریوںکی تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔ 400 روپئے فی کیلو کے حساب سے قیمت طئے کی گئی ہے اور ایک کیلو گرام میں 12 تا 13 پوریاں ہوتی ہیں جو ایک مختصر خاندان کیلئے کافی ہوں گی۔ سید عرفان کے مطابق دوردراز کے علاقوں اور اضلاع سے پوریوں کیلئے آرڈرس موصول ہورہے ہیں۔ سبحان بیکری اپنے دیگر بیکری آئٹمس کیلئے ملک بھر میں شہرت رکھتی ہے اور بیرونی ممالک جانے والے افراد سبحان بیکری کے ذائقہ دار ہمہ اقسام کے بسکٹس اور دیگر اشیاء اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ر