جلسہ اصلاح معاشرہ

   

حیدرآباد یکم / جون ( راست ) مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کی اطلاع کے بموجب 2 جون کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر ، عنبرپیٹ زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی ، جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز مفتی سعید خان کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی خطاب کریں گے ۔

سالانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( راست ) : حضرت مولانا سید محمد معز الدین قادری الملتانی ؒو حضرت ممدوح کے فرزندان حضرت سید محمد مصلح الدین سعدی ؒ و حضرت سید محمود مظفر الدین سعید ؒ کی سالانہ فاتحہ جمعرات 2 جون کو بعد نماز عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ قبل نماز مغرب مزارات حضرات ممدوح واقع تکیہ حضرت روشن دل ؒ ، یاقوت پورہ پر چادر گل چڑھائی جائے گی ۔ تناول تبرک بعد نماز مغرب و نعتیہ مشاعرہ بعد نماز عشاء آفرین پیالیس دبیرپورہ نزد بی بی کا الاوہ میں ہوگا ۔۔
محفل نعت شہ کونین ؐ
حیدرآباد ۔ یکم جون ۔ (راست) بزم ثنائے حبیب کے زیراہتمام زیرنگرانی حبیب علی بن حسن رفیع المرغنی یکم ذیقعدۃ الحرام بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس قادری صبغت اﷲ شاہ کی رہائش گاہ واقع ایرہ کنٹہ محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی ۔ شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ نظامت کے فرائض حبیب مصطفی بن حسن العیدروس انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب حبیب محمد بن عیدروس العطاس ، محمد احمد شاہ قادری اور مرزا کریم بیگ شرکت کریں گے۔