جوبلینٹ گروپ تلنگانہ فیسیلیٹی سنٹر قائم کرے گی

   

کے ٹی آر کی موجودگی میں حکومت اور جوبلینٹ گروپ کے درمیان معاہدہ پر دستخط

حیدرآباد ۔ 25 فبرری (سیاست نیوز) جوبلینٹ بھارتیہ گروپ تلنگانہ میں فیسیلٹی سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بانی جوبلینٹ گروپ کو چیرمین ہری ایس بھارتیہ نے بائیو ایشیاء 2023ء کانفرنس میں ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر سے ملاقات کی۔ اس سلسلہ میں جوبلینٹ بھارتیہ نے حکومت تلنگانہ سے ایک معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔ بعدازاں کمپنی نے اعلان کیا کہ فارماٹیکل کنٹراکٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سرویس۔ پروپرائیٹری جیسے شعبوں میں وہ کافی سرگرم ہے۔ جوبلینٹ گروپ میں 46 ہزار ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوبلینٹ گروپ دواسازی کے میدان میں عالمی شہرت رکھتی ہے۔ جلد ہی جنیوم ویلی حیدرآباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فیسیلیٹی قائم کرے گی۔ ریاستی حکومت اس صنعت کو بڑے پیمانے پر بنیادی سہولتیں فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جوبلینٹ گروپ لائف سائنس کا ریسرچ کیپٹل بن گیا ہے۔ جوبلینٹ گروپ کے بانی ہری ایس بھارتیہ نے کہا کہ حیدرآباد چند برسوں میں لائف سائنسیس کا مرکز بن جائے گا جہاں بھاری تعداد میں سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیوٹیکنالوجی اور لائف سانسیس کاروباری ترقی کیلئے ایک سازگار ماحولیاتی نظام فراہم کرتے ہیں۔ عالمی سطح کا انفراسٹرکچر کی فراہمی اور صنعتی دوست حکومت ہونے کی وجہ سے کئی سرکردہ تجارتی ادارے حیدرآباد میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے آگے آرہے ہیں۔ن