جڑچرلہ میں نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد

   

جڑچرلہ ۔ جڑچرلہ میں آج 11 بجے دن ایک ادبی نشست بضمن بزم ظہیر کے زیر اہتمام اجمیر شریف کیلئے ایک قافلہ زیارت حضرت خواجہ معین الدین چشتی حسامی سنجریؒ کا شرف پانے کیلئے جانے والے زائرین کے ضمن میں ایک نشست نعتیہ و منقبتی مشاعرہ منعقد ہوا ۔ جس میں جعفر کاظمی ، ستار عاشق ، باسط مظہری ، معز سلطانی خواجہ معین الدین خوشتر ، ممتاز حسین نقشبندی سلطان رز چشتی میرزائی نے اپنا کلام پیش کرکے کافی داد پائی ۔ حمد باری تعاعلی خواجہ پاشاہ نے پیش کی ۔ اس محفل کی نگرانی خواجہ سلطان الدین چشتی مرزائی نے کی ۔ جناب محمد حبیب الدین کے کلام کو بارہا سناگیا ۔ داعی محمد صادق قادری نے تمام شعراء کا استقبال کیا ۔