جھلس جانے والی خاتون کی موت

   

حیدرآباد /27 جولائی ( سیاست نیوز ) باچوپلی علاقہ میں مشتبہ طور پر جھلس جانے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ باچوپلی پولیس کے مطابق 41 سالہ خاتون اماجی جو نظام پیٹ علاقہ کے ساکن شخص سبرامنیم کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے چوکدار بتائی گئی ہے ۔ 23 جولائی کو اماجی اپنے مکان میں پکوان کر رہی تھی کہ گیس سلینڈ سے گیس کے اخراج کے سبب حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں مکان کا ساز و سامان اور اماجی جھلس گئی اور ایک زور دار دھماکہ کے بعد پڑوسی چوکس ہوگئے اور فوری خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں کے دوران خاتون کل رات فوت ہوگئی ۔ع