جہیز ہراسانی سے خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد : زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے ہارپیک کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس نے اس واقعہ کے خلاف خاتون 31 سالہ ہما لتا کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ہما لتا این ٹی آر نگر علاقہ کے ساکن شیوا کمار کی بیوی تھی ، ان کی شادی اگست سال 2012 ء میں ہوئی تھی جس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔ اس خاتون پر زائد جہیز کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا اور اذیت پہنچائی جارہی تھی جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ایل بی نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔