جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 23 سالہ خاتون ششمیتا نے خودکشی کرلی۔ یہ خاتون ہاؤزنگ بورڈ کالونی مولا علی علاقہ کے ساکن نریش کی بیوی تھی۔ اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا اور شدید اذیتیں پہنچائی جارہی تھیں جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس کشائی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔