جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ مزید جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں 27 سالہ خاتون آرتی نے خودکشی کرلی۔ آرتی گندم گوڑہ علاقہ کے ساکن شیو کمار کی بیوی تھی۔ دونوں کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی۔ اس خاتون کو گزشتہ کچھ عرصہ سے اس کا شوہر مزید جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کررہا تھا اور مبینہ طور پر اذیت بھی دے رہا تھا۔ جس کے سبب تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی۔