جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 26 سالہ خاتون درگا نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق درگا پیٹ بشیرآباد علاقہ کے ساکن دریش کی بیوی تھی۔ یہ خاندان مدھیہ پردیش سے تعلق رکھتا ہے جو زندگی کے گذر بسر کیلئے حیدرآباد منتقل ہوا تھا ان کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی ۔ اس خاتون کو اس کا شوہر زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کررہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔