جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک خاتون نے زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر الواء مسٹر یادگیری نے بتایا کہ 32 سالہ سرینو سرینواس نگر علاقہ کے ساکن شخص سریکانت کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے گذشتہ روز پھانسی لیکر خودکشی کی کوشش کی تھی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سال 2013 میں پرینوشا کی شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے وقت لڑکی کے والد نے ایک کیلو طلائی زیورات اور 20 لاکھ روپئے نقد رقم دی تھی ۔ تاہم گذشتہ چند ماہ سے پرینو شاہ کو اس کا شوہر ہراساں کر رہا تھا اور مزید 50 لاکھ روپئے جہیز کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا ۔ زائد جہیز کے مطالبہ کو والدین کے روبرو پیش کرنے اور شوہر کی ظلم و زیادتی کا شکار خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔