جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

   


حیدرآباد۔ زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ باچو پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ خاتون پلوی نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق پلوی باچو پلی علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی۔ پلوی کی شادی اگسٹ 2016 میں ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق پلوی اور سرینواس کی یہ دوسری شادی تھی۔ شادی کے وقت خاتون کے والد نے 25 تولہ طلائی زیورات اور 15 لاکھ نقد رقم دی تھی اور شادی کے بعد اولاد نہ ہونے کے سبب علاج کیلئے 5 لاکھ روپئے دیئے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بیٹی کو مزید 2 لاکھ روپئے دیئے تاہم اس لین دین کے باوجود لالچی شوہر کی خواہش پوری نہیں ہوئی اور اس نے پلوی کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کرنا شروع کردیا۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس باچو پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔