جہیز ہراسانی کا شکار خواتین کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات جواہر نگر اور گولکنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ سورنا لتا جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن نریش کی بیوی تھی اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ سورنا لتا اور نریش نے سال 2016ء میں ان کی پسند سے لومیارج کیا تھا ۔ تاہم اس خاتون کو اس کے سسرالی رشتہ دار بشمول شوہر زائد جہیز کیلئے مبینہ طور پر ہراساں کررہے تھے جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 18 سالہ سومیا جو شیخ پیٹ علاقہ کے ساکن شخص شیوا کمارکی بیوی تھی اس خاتون نے کل رات خودکشی کرلی ۔ ان کی شادی جاریہ سال مئی میں ہوئی تھی اور سومیا 4 ماہ حاملہ بتائی گئی ہے اس خاتون کو ساس اور نند کی جانب سے شدید ہراسانی اور اذیت رسانی کا سامنا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔