جیب کتروں کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) نامپلی پولیس نے ایک کارروائی میں تین جیب کتروں کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل انسپکٹر نامپلی پولیس مسٹر ایم ایس وی کشور کے مطابق مصروف ترین اوقات میں بس مسافرین سے یہ ٹولی سیل فون کا سرقہ اور ان کی جیب کترا کرتی تھی ۔ پولیس نے 31 سالہ اے وینکٹیش ساکن کرمن گھاٹ متوطن کڑپہ 40 سالہ پی رویندر ریڈی عرف روی ساکن کشائی گوڑہ متوطن نلگنڈہ 36 سالہ اے ناگراجو ساکن کرمن گھاٹ متوطن ایسٹ گوداوری کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 168264 روپئے مالیتی قیمتی موبائل فونس ضبط کرلیا ۔ یہ ٹولی کئی مقدمات میں ملوث ہے ۔ نامپلی پولیس حدود میں دو، چادر گھاٹ ، عثمانیہ یونویرسٹی اور رامچندراپورم پولیس حدود میں ملوث ہے ۔ مصروف ترین اوقات میں آر ٹی سی بس کے ذریعہ سفر کرنے والے شہریوں کے قبضہ سے ان کی قیمتی اشیاء سیل فون کے علاوہ ان کی جیب کترا کرتی تھی ۔ پولیس نے گرفتار کرکے جیب کتروں کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔