حادثاتی طور پر جھلس جانے والی طالبہ کی موت

   

حیدرآباد /12 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر میں ایک کمسن طالبہ حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 10 سالہ زینب بیگم جو جامع مسجد سنتوش نگر علاقہ کے ساکن محمد انیس کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی 4 ڈسمبر کے دن ان کے مکان میں کیروسین آئیل کو بڑے ڈبے سے چھوٹے ڈبے میں منتقل کررہی تھی ۔ اس دوران کیروسن زمین پر گر گیا اور کمسن طالبہ کے کپڑے اس کیروسین سے تر ہوگئے ۔ جس پر اس کمسن نے توجہ نہیں دی اور تھوڑی دیر بعد مچھروں کی کثرت کے سبب اس نے مچھر بتی لگانے کیلئے ماچس کو جلایا ۔ اس دوران وہ آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔