حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی

   

20 ہزار 444 مقدمات ، 3823 افراد کو سزا ، متعدد لائسنس منسوخ
حیدرآباد ۔ /4 اکٹوبر (سیاست نیوز) حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کی جارہی ہے اور ستمبر 2019 ء تک پولیس نے 20 ہزار 414 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد ٹریفک پولیس ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے تحت چلائی جانے والی خصوصی مہم کے تحت حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کا پتہ لگایا جس میں 3823 افراد کو عدالت نے سزاء سنائی جبکہ 1084 افراد کے ڈرائیونگ لائسنسس منسوخ کردیئے گئے ہیں ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹریفک مسٹر انیل کمار نے بتایا کہ اس مہم کے نتیجہ میں دونوں شہروں میں سڑک حادثات میں 12 فیصد کمی ہوئی ہے ۔