حدیث

   

اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند کرے
عَنْ أَنَسٍ رضي اللہ عنه : عَنِ النَّبِيِّ صلي اللہ عليه وآله وسلم قَالَ : لَا يُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰي يُحِبَّ لِأَخِيْهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهٖ.مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وزاد مسلم : أَوْ قَالَ لِجَارِهٖ.
’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ (اور مسلم نے یہ اضافہ کیا 🙂 یا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اپنے پڑوسی کے لئے۔‘‘
خدا کی قسم وہ مومن نہیں!
عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ رضي اللہ عنه أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللہ عليه وآله وسلم قَالَ : وَﷲِ لَا يُؤْمِنُ، وَﷲِ لَا يُؤْمِنُ، وَﷲِ لَا يُؤْمِنُ، قِيْلَ : مَنْ يَا رَسُوْلَ ﷲِ؟
قَالَ : الَّذِي لَا يَأْمَنُ جَارُهٗ بَوَائِقَهُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’حضرت ابو شُریح رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : خدا کی قسم! وہ مومن نہیں، خدا کی قسم وہ مومن نہیں، خدا کی قسم وہ مومن نہیں۔ عرض کیا گیا : یا رسول اللہ! کون (مومن نہیں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس کا پڑوسی اس کی ایذا رسانی سے محفوظ نہیں۔‘‘