حزب اللہ کی مدد کیلئے 40 ہزار ملیشیا گولان کے قریب پہنچ گئے :اسرائیلی میڈیا

   

تل ابیب : اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 40 ہزار ملیشیا کو مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب حزب اللہ کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ ہاریٹزنے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہعراق، یمن اور شام سے تقریباً 40,000 ملیشیا اورکرائے کے فوجیوں کو لبنان بھیجنے کے لیے حزب اللہ کی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ساتھ جاری جھڑپوں میں حزب اللہ کی حمایت کے لیے تین عرب ممالک کے ہزاروں ملیشیا اورکرائے کے فوجی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب تعینات کیے گئے ہیں۔اخبار نے کہا کہ اسرائیلی فوج مختلف ممالک بالخصوص عراق، یمن اور شام سے آنے والے تقریباً 40,000 ملیشیا اورکرائے کے فوجیوں کے بارے میں متذبذب ہے ، اگرچہ اخبار نے اس بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا جو ان ملیشیاؤں کے وجود کی تصدیق کرتا ہو۔