حیدرآباد۔ وجئے واڑہ روڈ پر بس میں آگ لگ گئی

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر (ایجنسیز) حیدرآباد سے کندوکور جانے والی ایک خانگی بس میں حیدرآباد ۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر زبردست آگ لگ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نلگنڈہ کے چٹیال منڈل میں پیتم پلی کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ ڈرائیور کی حاضر دماغی سے تمام 29 مسافرین محفوظ رہے۔ ڈرائیور نے بس سے دھواں نکلتا دیکھ کر فوراً بس کو روک دیا اور تمام مسافروں کو بس سے اتار دیا جس کے بعدبس پوری طرح جلکر خاکستر ہوگئی۔