خاتون کی خودکشی ، بی جے پی قائد سمیت 12افرادکے خلاف معاملہ

   

لدھیانہ : پنجاب کے شہر لدھیانہ میں تین دن پہلے ایک خاتون کی خودکشی معاملہ میں ایک بی جے پی رہنما، ایک پولیس انسپکٹرسمیت 12 افراد کے خلاف خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ پوجا نے خود کشی سے قبل سوسائیڈ نوٹ میں لکھا تھا کہ اس کے والد کی موت کے بعد 2013 میں ملزموں نے دھوکے سے ان کی جائداد کی رجسٹری اپنے نام کروا لی تھی اور اب ان پر جائداد سے قبضہ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا اور متاثر کیا جا رہا تھا۔ پوجا نے 2جولائی کو کوئی زہریلی شئے کھا لی تھی جس کے بعد اسے ایک خانگی دواخانہ میں داخل کروایا گیا جہاں بعد میں ان کی موت ہوئی۔