خرابی صحت اور قرض پر دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /29 جولائی ( سیاست نیوز ) خرابی صحت اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کے دو علحدہ واقعات کلثوم پورہ اور الوال پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جہاں ایک خاتون اور ایک مرد نے خودکشی کرلی ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 30 سالہ پربھاکر جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ کلثوم پورہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اور مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 33 سالہ شراونی جو الوال علاقہ کے ساکن شخص گوپال ریڈی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق شراونی گذشتہ چند روز سے خرابی صحت کے تعلق سے شدید پریشانیوں کا شکار تھی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔