خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی

   

حیدرآباد /2 جولائی ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ عبدالرحیم جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ، بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن عبدالقیوم کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ جس نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ایس آر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔