خرابی صحت سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 31 مئی (سیاست نیوز) خرابی صحت سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ چادر گھاٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 41 سالہ مجید نے خودکشی کرلی۔ مجید پیشہ سے مزدور تھا جو اولڈ ملک پیٹ کے علاقہ شنکر نگر میں رہتا تھا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ مجید خرابی صحت سے پریشان تھا۔ اکثر اس شخص کو فیٹس آتے تھے۔ 10 دن قبل مجید کی لڑکی کی منگنی ان کے آبائی مقام ناندیڑ میں ہوئی تھی اور منگنی کے بعد مجید واپس آگیا اور ان کی بیوی بچے ناندیڑ ہی میں رک گئے تھے۔ حیدرآباد پہنچنے کے بعد مجید روزانہ کے معمول کی طرح ہر دن مزدوری پر جاتا تھا اور مجید کی ہر دن بیوی سے فون پر بات چیت ہوا کرتی تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ ع