خرابی صحت پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں خرابی صحت سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 49 سالہ محمد رفیق جو پیشہ سے ٹریکٹر میکانک بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی صحت ناساز تھی اور خرابی صحت سے یہ شخص پریشاین تھا ۔ کل بیوی کو رشتہ داروں کے یہاں چھوڑنے کے بعد اس نے مکان میں خودکشی کرلی ۔

کھیل کے دوران کوکر کی زد میں آکر زخمی ہونے والے کمسن کی موت
حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک 18 ماہ کا لڑکا فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق عبدالرحیم جو فرحت نگر علاقہ کے ساکن محمد ابراہیم کا بیٹا 14 نومبر کو مکان میں کھیل کے دوران کوکر کی زد میں آکر شدید جھلس گیا تھا ۔ اس بچہ کی والدہ پروین بیگم نے پکوان کیلئے کوکر کو اسٹو پر رکھا تھا اور کوکر بچہ کے جسم پر گرنے سے شدید جھلس گیاتھا اور شدید زخمی حالت میں اس بچہ کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا