خرابی صحت پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ادی بٹلہ کے علاقہ میں ایک شخص نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ چندرا بابو پیشہ سے مزدور جے این این یو آر ایم کالونی کرمل گوڑہ بالاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ گذشتہ 2 سال سے اس شخص کی صحت ناساز تھی اور وہ خرابی صحت سے کافی پریشان تھا اور مسلسل بیماری کے سبب یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے 6 اکٹوبر کو نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس ادی بٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔