خودمختار ریاستو ں کو اپنے اتحادیوں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل

   

پیرس : فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ خودمختار ریاستوں کو آزادانہ طور پر اپنے اتحادیوں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے اور اس لیے وہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے حق میں ہیں۔کولونا نے ان خیالات کا اظہار اوسلو، ناروے میں منعقدہ غیر رسمی نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے آغاز میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مرکزی موضوع یوکرین روس جنگ ہے،کولونا نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد سے وابستہ ممالک کو یوکرین پر مستقل اور ذمہ داری سے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ تمام رکن ممالک کو یوکرین کے ساتھ اپنے سیکورٹی وعدوں کو ترجیح دینی چاہیے،انہوں نے کہا کہ تمام خودمختار ریاستوں کو آزادانہ طور پر اپنے اتحادیوں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ ہم اس اصول کا احترام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔