خورشید کی شاندار بولنگ

   

حیدرآباد۔23 جنوری (راست) ایچ سی اے کے اے ڈیویژن ناک آوٹ مقابلے میں سید خورشید کی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔ حریف ٹیم سکندرآباد نوابس کو 88 رنز پر ڈھیر کرنے میں خورشید نے 4.1 اوورس 13 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کلیدی رول ادا کیا۔جوابی اننگز میں انڈیا سمنٹ نے 89/1 کے ذریعہ 9 وکٹوں کی کامیابی حاصل کی۔