دانتوں اور سر کے درد کا مجرب عمل

   

جناب محمد رضی الدین معظم
٭ دانت صاف کرتے وقت بار بار ’’شَھیدٌ، شَھیدٌ‘‘ بولتے جائیں۔ مسواک کی عادت ڈالیں اور مسواک یا ٹوتھ پیسٹ کرتے وقت سورۂ انعام کی آیت ’’ لِكُلِّ نَبَإٍ مُسْتَقَرٌّ ۚ وَّسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ‘‘ بار بار پڑھتے رہیں۔ اس عمل کو عادت بنالیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کبھی دانتوں میں درد نہیں ہوگا۔
٭ دانتوں میں درد ہو تو سورۂ فاتحہ اور سورۂ انعام کی آیت ۱۳ ’’وَلَهُ مَا سَكَنَ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۚ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ‘‘سات بار پڑھ کر شہادت کی اُنگلی پر دَم کریں اور اُنگلی کو درد کے مقام پر رکھیں۔ دو تین بار یہ عمل کرنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ درد کم ہو جائے گا۔
٭ دانتوں میں درد ہو تو صبح سویرے ایک گلاس پانی لے کر اس پر ۲۱بار ’’والجروح‘‘ پڑھ کر دم کریں اور پھر اس میں سے ایک گھونٹ پانی علحدہ گلاس میں رکھ لیں۔ اس کے بعد باقی پانی سے جتنی کلیاں ہو سکے کریں۔ پھر آخر میں علحدہ گلاس میں رکھا ہوا پانی پی لیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فوراً آرام ہو جائے گا۔ دو تین دن تک یہ عمل جاری رکھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ دانتوں اور مسوڑھوں کا درد بالکل ختم ہو جائے گا۔
٭ اسی طرح سر کے درد کے لئے بوقت عصر کوئی شخص مریض کی پیشانی پر شہادت کی اُنگلی سے ’’بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم‘‘ اور سورۂ قیامہ کی آیت ’’وُجُوْهٌ يَّوْمَئِذ نَّاضِرَةٌ o إِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ‘‘ لکھے، پھر ایک بار سورۂ تکاثر پڑھ کر دَم کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ فوراً درد کم ہو جائے گا۔
٭ سات روز تک صبح و شام سورۂ تغابن کی پہلی آیت ’’يُسَبِّـحُ لِلّـٰهِ مَا فِى السَّمٰوَاتِ وَمَا فِى الْاَرْضِ ۖ لَـهُ الْمُلْكُ وَلَـهُ الْحَـمْدُ ۖ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ ‘‘ اپنا سیدھا ہاتھ سر پر رکھ کر پڑھے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس عمل سے آدھے سر کا درد بھی کم ہوجائے گا۔
نوٹ:۔ یہ عمل بعد فجر اور بعد عشاء کریں۔