درس قرآن مجید

   

حیدرآباد ۔ 4 جون (راست) پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفی شریف نقشبندی درس قرآن حکیم اتوار 5 جون کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازیؒ شکرگنج میں درس دیں گے۔
٭٭ مسجد باغ مسلم جنگ (صحیفہ مسجد) اعظم پورہ میں اتوار کو بعد نماز ظہر مولانا حافظ سید اسحاق پاشاہ نقشبندی قادری تفسیر قرآن کریم کا سلسلہ وار درس دیں گے۔
٭٭ درس تفسیر قرآن مجید مسجد حسینی نلگنڈہ کراس روڈ ملک پیٹ میں اتوار کو بعد نماز ظہر مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر پاشاہ قادری تفسیر قرآن مجید بیان کریں گے۔ مولانا سید شاہ احمد نوراللہ قادری صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ نگرانی کریں گے۔
٭٭ مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیراہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیرنگرانی مولانا ابوالمحامد شاہ سید عبدالرزاق حسینی القادری الملتانی جامع مسجد حبیبہ سات گنبد روڈ اتوار کو بعد نماز ظہر مقرر ہے۔ محفل کا آغاز قرأت کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا۔ بعدازاں مولانا ڈاکٹر ابوزاہد شاہ سید وحیداللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے۔
٭٭ مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں اتوار کو 2 تا 3 بجے دن مولانا حافظ سید مصباح الدین نقشبندی قادری درس قرآن پاک دیں گے۔