دوستوں کے ہاتھوں دوست کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 27۔ فروری (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ بنجارہ ہلز میں پیش آئے قتل کے واقعہ میں چار دوستوں نے اپنے دوست کا قتل کردیا ۔ پولیس کے بموجب 26 سالہ جاوید پاشاہ ساکن حکیم پیٹ ٹولی چوکی کل رات اپنے ساتھیوں ساجد ، امتیاز ، نظام اور سعید کے ساتھ پارٹی کر رہا تھا جس میں ان لوگوں کی بحث و تکرار ہوگئی۔ جاوید پاشاہ پر امتیاز اور دیگر نے اچانک حملہ کردیا اور اس کے پیٹ اور سینہ پر مکے رسید کئے جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جاوید کو ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی توثیق کی۔ پولیس بنجارہ ہلز نے جاوید پاشاہ کے ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔