دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/22 جون، ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔میڑ پلی اور سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ میڑپلی پولیس کے مطابق44 سالہ ملکارجن گور جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا بھولکپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ سرور نگر پولیس کے مطابق30 سالہ کے کرشنا جو پیشہ سے سنٹرنگ مزدور تھا کودنڈا نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس نے اس کے گتہ دار سے ایک لاکھ روپئے قرض لیا تھا جس کی ادائیگی میں مالی پریشانیاں رکاوٹ تھی اور قرض دار کی جانب سے دباؤ بڑھتا جارہا تھا ۔ اس شخص نے قرض دار کی مبینہ ہراسانی اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔