دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) میاں پور اور راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے۔ میاں پور پولیس کے مطابق 64 سالہ ناگی ریڈی جو یکم ؍ ستمبر کو پیدل جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ رمیش جو پیشہ سے تاجر تھا، ناناجی پور ضلع رنگاریڈی کا ساکن بتایا گیا ہے۔ یکم ؍ ستمبر کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ عطاپور کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں شدید زخمی رمیش آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔