دھوپ کی تمازت سے ضامن روزگار مزدور فوت

   

یلاریڈی 9 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے علاقہ سجن پلی سے تعلق رکھنے والا 52 سالہ سدیا ضامن روزگار اسکیم مزدور دھوپ کی تمازت سے فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق متوفی یکم جون کو اسکیم کے کاموں کے لئے گیا اس وقت دھوپ کی شدت متاثر ہو کر گھر آنے کے بعد دست قئے کرنے لگا ۔ افراد خاندان والوں نے اسے فوری یلاریڈی کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ وہاں سے پھر کاماریڈی منتقل کر کے علاج کروالیا۔ لیکن اس کے باوجود حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد کے عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ جہاں ہفتہ بھر زیر علاج رہ کر رات کو فوت ہوگیا ۔ متوفی کو دو بیویاں لنگووا ‘ ایلووا اور ایک بیٹی ہے ۔ منڈل سداشیونگر کے دھرما راؤ پیٹ علاقے سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ راجامنی دھوپ کی تمازت سے فوت ہوگئی ۔ روز کی طرح گھر کے پاس ہی رہ کر دھوپ کی تمازت سے بیمار ہو کر فوت ہوگئی ۔ متوفی کو تین لڑکیاں ہیں ۔