دہلی کے فضائی معیار میں بہتری

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کو آلودگی کی سطح منگل کی صبح قدرے کم پائی گئی لیکن فضائی معیار ہنوز ’’بہت خراب‘‘ زمرہ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات سے وابستہ سینئر سائنسداں نے کہا کہ ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) میں بہتری کا امکان ہے کیونکہ ہوا کی رفتار میں تیزی آرہی ہے۔ ہلکی ہوائیں اور کم درجہ حرارت آلودگی کے زرات کو زمین کی سطح سے قریب تر لے آتے ہیں جبکہ بہتر ہوا کی بہتر رفتار انہیں منتشر کردیتی ہے۔ شہر میں صبح 10 بجے اے کیو آئی 335 درج کیا گیا ۔ پیر کو 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی 353 تھا۔