دینی اجتماعات

   

حیدرآباد۔/4 جون، ( راست ) کُل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی سنی اجتماع 5 جون کو صبح 10:30 بجے مرکز اہل سنت جامع مسجد افضل گنج منعقد ہے۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کُل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت صدارت کریں گے۔ مولانا سید حامد الحسن کلیمی چشتی و قادری علی پاشاہ کی قرأت ہوگی۔ جناب سالم چشتی اور جناب سید شاہ نور نقشبندی نعت رسولؐ پیش کریں گے۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی قادری حدیث پاک کی تشریحات کریں گے ۔ جناب سید محمد علیم نقشبندی نصاب اہل خدمات شرعیہ پیش کریں گے۔ اس کے بعد صدر مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارتی خطاب کریں گے۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام ، فاتحہ ودعاء پر جلسہ کا اختتام عمل میں آئے گا۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند چارمینار کا اجتماع عام اتوار 5 جون کو 11 بجے دن سید مودودی ؒ لکچر ہال چھتہ بازار میں منعقد ہوگا۔ جناب مرزا سمیع اللہ بیگ ( عمران فردوسی ) رکن جماعت اسلامی ہند بہادر پورہ درس قرآن دیں گے۔ انجینئر محمد نذیر احمد بعنوان ’ معاشرہ کی تعمیر میں مساجد کا کردار ‘ مخاطب کریں گے۔ ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد امیر مقامی اختتامی کلمات ادا کریں گے۔
٭٭ عالمی حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ مشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس تصوف ، توحید و معروف 5 جون کو بعد نماز ظہر مسجد عباداللہ شاہ چنچل گوڑہ مقرر ہے۔ مولانا ڈاکٹر سید یوسف الدین بغدادی عرف صدقی شاہ مخاطب کریں گے۔
٭٭ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 5 جون بروز اتوار بعد نماز عشاء زیر نگرانی مولانا حامد محی الدین قادری مسجد سراج الغوث، سنجے گاندھی نگر نواب صاحب کنٹہ مقرر ہے۔ امیر تحریک مفتی آصف بلال قادری کا خطاب ہوگا۔