راجندر نگر میں خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ راجندر نگرمیں ایک خاتون نے خودکشی کرلی جو شوہر کی مبینہ ہراسانیوں سے پریشان تھی۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ سری لتا عرف مالسا جو پرمیش کی بیوی تھی اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پرمیش پیشہ سے گرے باونڈ میں کانسٹبل بتایا گیا ہے۔ ان کی ایک بیٹی ہے۔ شوہر عیاشی کا شکار ہوکر لاپرواہ ہوگیا تھا اور قرض کے بوجھ کا شکار تھا اور مبینہ طور پر بیوی کو ہراساں و پریشان کرتا تھا۔ کانسٹبل ہونے کے سبب وہ اپنی منمانی کرتا تھا۔ سری لتا اور پرمیش کی شادی سال 2015 میں ہوئی تھی۔ ع