حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہونے میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں ۔ رمضان میں مسلمان اپنی اپنی جانب سے بے سہارا ، غربا ، یتیم ، بھکاریوں کو پیسہ دیتے ہیں۔ رمضان کے مہینہ میں پڑوسی ریاستوں آندھرا پردیش ، کرناٹک و دیگر مقامات سے بھکاری شہر کے تقریبا مقامات خاص کر پرانے شہر کا رخ کرتے ہیں ۔ رمضان میں مسلمان زکواۃ کی رقم غریبوں میں بانٹتے ہیں ۔ رمضان کے آغاز سے قبل ہی مارکٹ میں 2 روپئے اور 5 روپئے کے سکوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایک اندازہ کے مطابق شہر میں رمضان کے دوران دس ہزار سے زائد بھکاری دیگر مقامات سے جمع ہوتے ہیں ۔ مساجد اور بھیڑ والے مقامات پر 2 اور 5 روپئے کا چلن زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے سکوں کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ پہلے ہی دس ہزار سے زائد بھکاری ہیں جو گریٹر حیدرآباد بندلہ گوڑہ ، راجندر نگر ، تیگل کنٹہ ، شمس آباد ، رسول پورہ ، بورا بنڈہ اور دیگر سلم مقامات پر وہ رہے ہیں ۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی یہ تمام شہر حیدرآباد کا رخ کرتے ہیں۔ بعض ایسے بھکاری کس مقام پر راشن ، کپڑے ، رقم و دیگر اشیاء تقسیم کی جاتی ہے ان سب کا علم ہے ۔پورے رمضان میں ایک خاندان تقریبا چار تا چھ ماہ کا راشن ، کپڑے اور ہزاروں روپئے جمع کرتے ہیں ۔ بھکاریوں کو بھی اندازہ ہے کہ مسلمان رمضان میں دل کھول کر پیسہ خرچ کرتے ہیں اور وہ اس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔۔ ش