ریاست تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن۔ اندرا کرن ریڈی

   


نرمل۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج مجلس بلدیہ نرمل کے زیر اہتمام ایم ایس فنکشن ہال نرمل میں آسرا اسکیم کے تحت منظورشدہ وظائف کے پروسیڈنگ کی تقسیمی پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت صدر نشین بلدیہ نرمل جی ایشور نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزیرجنگلات وماحولیات ایاندراکرن ریڈی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریاستی وزیراندراکرن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت اقتدار کے اول سے ہی شب و روز عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور عوامی مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے عوام کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھرراؤ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ تیزرفتاری کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس موقع پر صدر نشین بلدیہ نرمل جی ایشور، اراکین بلدیہ مجاہد بن محمد،مجید خان،سید ظہیر،نمائندہ کونسلر انور پاشاہ،میونسپل کمشنر نرمل سمپت کمار، رکن ریاستی حج کمیٹی محمد نذیر الدین،ٹی آر ایس قائدین ایم رامو،ڈی راجندر،اے راجندر،ستیا نارائن،شیخ ذاکر،محمد محبوب،مسعود علی خان، ایم آئی ایم لیڈر عرفان الدین کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔