15 تا 18 سال نو عمر کیلئے ٹیکہ اندازی کا آغاز۔ عوام احتیاط کو ملحوظ رکھیں۔ وزیر صحت کا خطاب
حیدرآباد : 3 ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے 15 تا 18 سال کے نو عمر تمام نوجوانوں کو کورونا ٹیکہ لینے کا مشورہ دیا ، انہیں ٹیکہ دینے کیلئے اہم ذمہ داری نبھانے کی والدین اور ٹیچرس سے اپیل کی ۔ بنجارہ ہلز کے پی ایچ سی میں نوعمر نوجوانوں کیلئے ٹیکہ اندازی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ہریش راؤ نے بتایا کہ ریاست میں 15 تا 18سال کے بچوں کوٹیکہ دینے کیلئے 1014 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ والدین اور ٹیچرس کی موجودگی میں بچوں کو ٹیکے دیئے جائیں گے ۔ وزیر صحت نے کالجس کے انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ بھی نوعمر نوجوانوں کو ٹیکہ دینے کے معاملے میں اہم رول ادا کریں ۔ گورنمنٹ اور خانگی کالجس میں زیر تعلیم تمام طلبہ کو ٹیکے دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ریاست کے 12کارپوریشنس میں آن لائن ماباقی مقامات پر واک ان سسٹم کے تحت ٹیکے دیئے جارہے ہیں ۔ چار دن تک نوعمر نوجوانوں کی ٹیکہ اندازی مہم کا جائزہ لینے کے بعد آن لائن رجسٹریشن کے بارے میں قطعی فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نوعمر نوجوانوں کی ٹیکہ اندازی کیلئے برتھ سرٹیفیکٹ ، آدھار کارڈ ، کالج کا شناختی کارڈ ہو تو رجسٹریشن کیلئے کافی ہے ۔ ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت ریاست میں کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ سرکاری ہاسپٹلس میں بیڈس ، ادویات کے انتظامات کرلئے گئے ہیں ۔ 21 لاکھ ہوم آئسولیشن کٹس کو تیار رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا سرکاری ہاسپٹلس میں مفت علاج کیا جارہا ہے ۔ خانگی ہاسپٹلس پہنچ کر عوام کو پیسے ضائع نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ ساتھ ہی کورونا ٹیکے کے معاملہ میں شکوک و شبہات میں مبتلا نہ ہونے پر بھی زور دیا ۔ ویکسین حفاظتی ڈھال ہے ۔ ریاست میں کورونا اور اومی کرون کے کییسیس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک ہفتہ کے دوران ریاست میں کورونا کے کیسیس میں 4گنا اضافہ ہوگیا ہے ۔ جن کو بھی کورونا کی علامتیں نظر آرہی ہیں وہ فوری کوویڈ ٹسٹ کرالیں اور ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر عوام احتیاطی اقدامات کریں ۔ حکومت اور محکمہ صحت بھی پوری طرح متحرک ہے ۔ ن