ریلوے میں ملازمتیں رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ

   

حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) انڈین ریلوے میں میٹرک امیدواروں کے لئے آر پی ایف (کانسٹبلس) کی اور انجینئرنگ ڈپلوما ہولڈرس اور ڈگری ہولڈرس کے لئے جونیر انجینئرس کے 14 ہزار پوسٹ اور 70 ہزار تنخواہ ہیں۔ اس کے فارم آن لائن داخل کرنے کے لئے اہل امیدوار 30 جنوری 11 بجے تا 7 بجے شام آدھار کارڈ زیراکس، ایس ایس سی میمو، انجینئرس ڈپلوما کارڈس زیراکس، فوٹو اور رجسٹریشن فیس کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں۔

حیدرآباد ۔ احمدآباد براہ ناسک پرواز
حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) الائنس ایئر جو ایئر انڈیا کی سبسیڈری کامل ملکیت والی ایئر ہے، آج حیدرآباد براہ ناسک احمدآباد کے لئے پروازوں کو متعارف کیا ہے۔ یکم فروری سے اِن پروازوں کا آغاز ہوگا۔ اِس روٹ کو الائنس ایئر کے لئے مختص کیا گیا۔ حکومت کے کنکٹنگ مشن انڈیا کے تحت یہ روٹ مقرر کی گئی ہے۔