سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر کی چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات

   

حیدرآباد 8 جنوری (سیاست نیوز) سابق وزیراعظم برطانیہ ٹونی بلیر نے آج امراوتی میں چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ چندرابابو نائیڈو نے ریاست کی تقسیم کے طریقہ کار، ریاست میں تلگودیشم حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اور ریاست کی ترقی کیلئے اقدامات سے واقف کروایا ۔ نائیڈو نے ٹونی بلیر کو واقف کروایا کہ انھوں نے ویژن 2050 مرتب کیا ہے اور سال 2022 ء تک ملک کی بہترین تین ریاستوں میں سے ایک آندھراپردیش رہیگی ۔