سارق گرفتار ، 8 لاکھ روپئے مالیتی مسروقہ اشیاء برآمد

   

حیدرآباد : 13 اگست (سیاست نیوز) بیگم بازار پولیس نے ایک سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ شیخ قلندر متوطن ضلع کرنول نے پٹیل نگر گاندھی بھون علاقہ میں شیخ فاروق نامی شخص کے مکان میں داخل ہوکر طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کیا ۔ اس سلسلہ میں پولیس بیگم بازار نے ایک مقدمہ درج کیا تھا جبکہ تکنیکی شواہد کی بنیاد پر شیخ قلندر کی نشاندہی کئے جانے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ بیگم بازار پولیس نے گرفتار سارق کے قبضہ سے 8 لاکھ مالیاتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔